ہاوڑا راجدھانی ایکسپریس میں بم ملنے کی اطلاع: غازی آباد میں روکی گئی ٹرین، بم اسکواڈ جانچ میں مصروف

04:22PM Sat 7 Jul, 2018

ہاوڑا سے دہلی کے درمیان چلنے والی راجدھانی ایکسپریسوے میں سنیچر کو بم کی اطلاع ملی ہے۔جانکاری ملنے کے بعد ٹرین کو نئی دہلی اسٹیشن سے روانہ ہونے کے قریب ایک گھنٹے بعد غازی آباد میں روک دیا گیا ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق بم اسکواڈ اپنے ضروری سامان اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ ٹرین کی جانچ میں مصروف ہو گئے ہیں۔ غازی آباد میں ٹرین کے رکتے ہی مسافروں کو اتارا گیا۔بم کی اطلاع سے مسافروں میں افرا تفری کاماحول تھا۔
جانکاری کے مطابق ریلوے کو اطلاع ملی تھی کہ نئی دہلی سے ہاوڑا جانے والی راجدھانی ایکسپریس میں بم ہے۔غازی آباد میں ٹرین کے رکتے ہی مسافروں کو اتارا گیا۔فی الحال جانچ جاری ہے۔ (اس خبر پر مزید معلومات کاانتظار ہے)