عالمی برادری ایران کی جارحیت کو لگام ڈالے: سعودی عرب
02:41PM Tue 24 Sep, 2019
سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے عالمی برادری سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ایران کے جارحانہ کردار کو لگام ڈالے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارتی کونسل کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔ کونسل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ’’سعودی آرامکو کی بقیق اور خریص میں واقع تیل کی تنصیبات پر گذشتہ ہفتے ایران ساختہ ہتھیاروں سے تباہ کن حملے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے ایک خطرہ ہیں اور یہ بلا جواز جارحیت کے عکاس ہیں۔‘‘
شاہ سلمان نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ آرامکو کی تنصیات پرحملے خطرناک کشیدگی کے غماز ہیں۔