جالی سمندر میں ایک لڑکا ڈوب کر ہلاک
02:20PM Thu 28 Jul, 2016
بھٹکلیس نیوز / 28 جولائ، 16
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل کے جالی سمندر میں آج شام کے وقت تیرنے گئے چار لڑکوں میں سے ایک کی ڈوبنے سے موت واقع ہوگئی ہے یہ واقعہ ماری کی مورتی کو سمندر میں وداع کرنے سے کچھ دیر قبل پیش آیا ۔
اطلاع کے مطابق جالی سمندر میں آج عصر کو چار لڑکے تیرنے گئے ہوئے تھے لیکن تیرتے ہوئے کچھ آگے چلے گئے جہاں سمندر کی ایک تیز موج کی گرفت میں آگئے۔ چار میں سے تین لڑکوں کو تو کسی طرح بچا لیا گیا لیکن ایک لڑکا سمندر کی لہر میں پھنس کر ڈوب گیا جسے بعد میں سرکاری اسپتال لے جایا گیا لیکن اتنی دیر تک وہ جانبر نہ ہوسکا۔ لڑکے کی شناخت گوردھن منجوناتھ (13) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
گوردھن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ جالی کوڈی سرکاری اسکول میں ساتویں درجے کا طالب العلم تھا، اس کے والد اور والدہ پہلے ہی انتقال کرچکے ہیں، وہ اپنے دادا دادی کے ساتھ رہ رہا تھا۔ اس کو ایک بھائی اور بہن ہے۔