دبئی پولس کے ہیڈ کوارٹر میں بھٹکلی نوجوان فیاض لاٹ کی تہنیت ؛ گرانقدر انعامات و اکرامات سے نوازا گیا
02:40PM Wed 30 Oct, 2013
دبئی پولس کے ہیڈ کوارٹر میں بھٹکلی نوجوان فیاض لاٹ کی تہنیت ؛ گرانقدر انعامات و اکرامات سے نوازا گیا
بھٹکلیس نیوز / 30 اکتوبر، 13
دبئی / (دبئی بیورو) دبئی پولس کے ہیڈ کوارٹر میں آج بھٹکل کے بہادر نوجوان جنہوں نے کل ایک عورت سے بیگ چھین کر فرار ہونے کہ کوشش کرنے والے چور کو پکڑ کر پولس کے حوالہ کیا تھا کی تہنیت کرتے ہوئے انہیں گرانقدر اعزازات کے علاوہ 5000/درہم کے نقد انعام سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر انہیں ہیڈ کوارٹر میں میجر جنرل کی کرسی پر بھی بٹھایا گیا اور تمام آفیسروں کے سامنے ان کے کارنامہ کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی سراہنا کی گئی ۔
اس موقع پر ان کے والد جناب محمد فاروق لاٹ صاحب ، جناب عبدالقادر باشہ رکن الدین صاحب ، جناب جیلانی محتشم صاحب ، جناب عتیق الرحمٰن شابندری صاحب اور دیگر حضرات ان کے ساتھ موجود تھے ۔