اساتذہ کے تقررات کیلئے سی ای ٹی کے ذریعہ امتحان

04:09PM Fri 23 Jan, 2015

بھٹکلیس نیوز/23جنوری ،15 تمام مذاھب اور زبان کے لوگوں کو دھیان میں رکھتے ہو ئے کتابیں تیار کی جائیں بنگلورو/اسکولی اساتذہ کے تقررات کے متعلق ٹی ایٹی میں کامیاب ہو نے والوں کیلئے سی ای ٹی میں کامیاب ہو نے والوں کیلئے سی ای ٹی امتحان منعقد کیا جا رہا ہے ،8٫10دنوں میں اس سللسے میں سرکاری نو ٹی فکیشن جا ری کیا جا ئیگا ، وزیر برائے بنیادی و ثانوی تعلیم کمنے رتناکر نے یہ بات بتائی ،پہلی تا 10ویں جماعت کی نصابی کتابوں پر نظر ثانی کرنے والی کمیٹی کے اراکین کی میٹنگ میں شرکت کر نے کے بعد اخباری نمائندوں سے گرفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے بتا یا کہ ریاستی حکومت نے اساتذہ کے خالی عہدوں میں سے 11ہزار 200عہدے بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس کے لئے ہی ٹی ای ٹی امتحان منعقد کیا گیا تھا ، اس میں سے 23ہزار امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے اب سی ای ٹی امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے جس کے سبب عنقریب نوٹی فکیشن جا ری کیا جا ئیگا ۔ سی ای ٹی کے ذریعہ 11ہزار 200اسکولی اساتذہ کا راست تقرر کیا جا ئیگا ،آر ٹی ای داخلہ کے متعلق انٹر نیٹ میں جو  تنازعہ پا یا گیا ہے اس کو عنقریب درست کرنے کیلئے افسران کو ہدایت دے دی گئی ہے ، پہلی مرتبہ آن لا ئن کے ذریعہ عرضیاں طلب کی گئی ہیں ، اگلے سال سے اساتذہ کی ضرورت کے مطابق ہی مختلف کورسز کیلئے منظوری دینے کا فیصلہ ریاستی حکومت زیر غور ہے  ، اگلے تعلیمی سال  کے اوائل  میں ہی اسکولی بچوں  کو یونیو فارمس اور کتا بیں  فراہم کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے  ، اس سلسلے میں وزیر مالیات کے عہدے پر فائز وزیر اعلی سدارامیا  سے تبادلہ خیال کرکے یونیفارمس کب فراہم کئے جائیں گے اس کے متعلق اطلاع دی جائیگی ، وزیر موصوف نے نصابی کتا بیں تیار کرنے والی کمیٹی کے اراکین کو ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ کتا بیں تیار کرنے کے موقع پر تمام مذاہب اور زبان کے لو گوں کو دھیان میں رکھتے ہو ئے کتا بیں تیار کی جائیں ،موضوعات کے متعلق تبادلہ خیال کریں ،تنازعہ پائے جانے کی صورت میں اس کو حل کرلیں ، اس کے بجائے کتابیں کسی بھی طرح کے تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں ،انہوں نے بتا یا کہ اساتذہ کو اسباق پڑھانے کے لئے اطلاع ہو نی چاہیئے ،صرف کتا بیں دیکھ کر پڑھانے  کا کام نہ کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ اگست میں کتا بوں کی طباعت کیلئے ٹنڈر طلب کئے جا ئیں گے، اس سے قبل جو ن تک کتابیں تیار کر لینی چاہئے ،پہلی جماعت تا پی یو سی ایک کروڑ 8لاکھ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، ان بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہو ئے کتا بیں تیار کی جائیں ،کتا بوں میں غلطیاں پائی جانے کے متعلق شکایات موصول ہو ئی ہیں ، ان باتوں کو بھی مد نظر رکھتے ہو ئے کتا بیں تیار کرنا ہو گا ، اس موقع پر محکمہ ابتدائی تعلیم کے ڈائرکٹر آنند وغیرہ موجودتھے ۔ ع۔ح۔خ