بھٹکل میں آج بعد عصر دو مختلف سڑک حادثات ؛ تین زخمی

03:32PM Sun 15 Dec, 2013

بھٹکلیس نیوز / 15 دسمبر، 13 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل کی قومی شاہراہ اور ساگر روڈ پر آج بعد عصر دو مختلف سڑک حادثات پیش آئے جس میں تین لوگوں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ قومی شاہراہ نشاط نرسنگ ہوم کے قریب پیش آیا جس میں ایک ایکٹیوا اسکوٹر نے تیز رفتار بائک کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں بھٹکل بندر روڈ کا مقیم کمار زخمی ہوگیا ۔ دوسرا حادثہ ساگر روڈ پر پیش آیا جس میں تیزی سے جارہی بائک اچانک راستے سے پھسل گئی جس کے نتیجہ میں حندیف آباد کے مقیم دونوجوان زخمی ہوگئے ۔ تمام زخمیوں کا بھٹکل سرکاری اسپتال میں علاج جاری ہے ۔ accident-3 accident-2 accident-4 accident-1