سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں پہلی مرتبہ ویٹ کا نفاذ

03:41PM Mon 1 Jan, 2018

ریاض۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پہلی مرتبہ پیر کے روز سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ) نافذ کر دیا ہے۔ ملکی محصولات کو بڑھانے کے لئے مختلف اشیا پر پانچ فیصد ویٹ نافذ کیا گیا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، جن اشیا پر ویٹ نافذ ہوگا ان میں خوراک، گیس، کپڑے، الیکٹرانک مصنوعات، فون، پانی اور بجلی بل اور ہوٹل بکنگ وغیرہ شامل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ عالمی بازار میں تیل کی گرتی قیمت سے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کے مدنظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات  کی حکومتوں نے تارکین وطن کے لیے فری ٹیکس  لائف اسٹائل کا وعدہ کر رکھا تھا۔ تاہم اب نئے ٹیکس کے نفاذ سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔