دو مہینوں تک پابندی سے فجر کی نماز با جماعت ادا کرنے والے بچوں کو بھٹکل امام ابوحنیفہ مسجد کی جانب سے تقسیم کی گئی سائیکلیں
04:14PM Sun 1 Mar, 2020
بھٹکل: یکم مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دو مہینوں تک فجر کی نما ز جماعت کے ساتھ ادا کرنے والے شبینہ مکتب کے خوش نصیب بچوں کو یہاں مسجد امام ابو حنیفہ کے تحت چلنے والے شبینہ مکتب کی جانب سے سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔
سنیچر کی رات اس کے لیے انعامی تقریب منقعد کی گئی جس میں علماء کرام اور ذمہ داران نے شرکت کرتے ہوئے طلبہ کی ہمت افزائی کی ۔ اطلاع کے مطابق اس کے لیے کل 35طلبا نے اپنا نام رجسٹر کرایا تھا جن میں سے 12طلبا نے پابندی کے ساتھ دو مہینوں تک فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی جن کی ہمت افزائی میں یہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔

اجلاس کی صدارت مسجد امام ابوحنیفہ کے صدر سید عبدالرحمن باطن نے کی ۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طورپر مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی نے بچوں کی تربیت پر پر مغز خطاب کیا۔اسی طرح مولانا محمد انصار خطیب مدنی نے بھی موقع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈائس پر مسجد کے سکریٹری عبدالحکیم مومن اور جلسہ کے کنونیر سید ظفراللہ پیرازدے اور امام مسجد مولانا قیس موجود تھے۔