مولانا علی میاں مسجد کمیٹی کی جانب سے حافظ جمال ملپا اور حافظ انیس بڈو کی تہنیت
06:48AM Thu 3 May, 2018
بھٹکلیس نیوز ؍ 03 مئی،2018
بھٹکل ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) مسجد مولانا علی میاں کے امام مولوی جمال ملپا ندوی کو حفظ قرآن کی سعادت حاصل ہونے پر اور حافظ انیس بڈو کی ایران میں منعقد عالمی سطح کے حفظ قرآن مقابلہ مین کامیابی پر بدھ کی رات مسجد علی میاں میں ایک تہنیتی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں شہر کے علماء و فضلاء نے دونوں کو مبارک باد دی۔
اس موقع پر کمیٹی کی صدر جناب مولانا الیاس صاحب جاکٹی نے دونوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف قرآن کا معجزہ ہے کہ ایک نابینا شخص بھی اس کو یاد کرلیتا ہے۔ انہوں نے اس کے لئے لگن اور نیت کو شرط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی ان سے نصیحت حاصل کرنی چاہئے اور حفظ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
مہتمم جامعہ مولانا مقبول صاحب کوبٹے ندوی نے اس موقع پر کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص کرم ہوتا ہے وہ اسی کو یہ سعادت نصیب فرماتا ہے جس کو وہ منتخب کرتا ہے، مولانا محترم نے قرآنی آیات کی روشنی میں اپنی باتوں کو رکھتے ہوئے کہا کہ جہاں قرآن کے حفظ کے لئے اللہ کی خاص عنایت شرط ہے وہیں اس انسان کا اللہ کی طرف رجوع کرنا اور اپنے آپ کو اس کے لائق بنانا بھی شرط ہے۔
مولانا محترم نے اس موقع پر بانی جامعہ مرحوم ملپا علی صاحب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ حافظ جمال کے ساتھ ان کی خاص دعاؤں اور ان کی خدمت کا نتیجہ ہے کہ آج وہ حفظ قرآن کی سعادت سے مالا مال ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر مولوی جمال ملپا ندوی اور حافظ انیس بڈو نے بھی اپنے تاثرات کو بیان کیا اور عوام سے درخواست کی کہ وہ بھی اس کے لئے کوشش کریں۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، نعت پاک کے نذرانہ کے بعد مولانا شارق ندوی صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ حافظ جمال ملپا کو قرآن کی تکمیل مولانا محمد شفیع صاحب ملپا نے کراوئی جبکہ اس کے بعد قاضی جماعت المسلمین جناب مولانا اقبال ملا ندوی صاحب نے دعا کی۔
اس موقع پر قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین جناب مولانا خواجہ معین الدین صاحب اکرمی مدنی، جناب مولانا صادق صاحب اکرمی مدنی، جناب مولانا جیلانی صاحب اکرمی، جانب مولانا یونس صاحب برماور وغیرہ موجود تھے۔