پرانا کمپیوٹر نیا بنائیے

02:40PM Tue 16 Aug, 2016

اگر آپ کے پاس پرانا سست رفتار کمپیوٹر ہے اور اسے پھینکنے کے بجائے بہتر بلکہ مارکیٹ میں دستیاب گوگل کے کروم بک جیسا بنانا چاہتے ہیں تو اب ایسا کرنا ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ممکن ہے۔ ایک امریکی کمپنی، نیورویئر www.neverware.com نے کلائوڈ ریڈی نامی ایک سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو آپ کے ایک دہائی پرانے ونڈوز یا ایپل کمپیوٹر کو مکمل طور پر فعال کلائوڈ کمپیوٹر میں تبدیل کردیتا ہے۔یہ سافٹ ویئر پرانے کمپیوٹر میں گوگل کروم کا آپریٹنگ سسٹم انسٹال کر کے اسے بدل دیتا ہے۔کروم آپریٹنگ سسٹم کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس کے لیے زیادہ پاور یا ریسورسز اور ہیوی آپریٹنگ سسٹمز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کلاؤڈ ریڈی سافٹ ویئر ذاتی استعمال کے لیے مفت ہے جسے کمپنی کے لنک سے یو ایس بی پر بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس میں صرف 42 منٹ لگتے ہیں۔آپ کو بس ایک 8 سے 16 جی بی اسٹوریج والی یو ایس بی، ایک لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر جو دس سال سے زیادہ پرانا نہ ہو اور جی میل ایڈریس کی ضرورت ہوگی۔ انسٹالیشن سے پہلے اپنی اہم معلومات اور دستاویز کا بیک اپ بنالیں۔نیز کمپنی کی ویب سائٹ پر اپنے کمپیوٹر ماڈل کو چیک کرلیں کہ کیا یہ اس پر کام کرسکتا ہے اور پھر ڈائون لوڈ کریں۔