شاہد آفریدی کی صفائی – میرے بیان کو ہندوستانی میڈیا نے غلط طریقہ سے پیش کیا
12:08PM Thu 15 Nov, 2018
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں شاہد آفریدی کہتے ہوئے نظر آ رہے تھے کہ پاکستان اس وقت اپنے چار صوبوں کو ٹھیک طرح سے نہیں سنبھال پا رہا اسے کشمیر کی ضرورت نہیں ہے۔
جموں و کشمیر میں فوج کی انسداد دہشت گردی مہم کے تحت ہلاک 13 دہشت گردوں کے تئیں شاہد آفریدی نے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا، "کشمیر کی حالت بے چین کر دینے والی اور باعث تشویش ہے۔ یہاں خود ارادیت اور آزادی کی آواز کو دبانے کے لئے جابرانہ حکومت بے گناہوں کو مار دیتی ہے۔ حیران ہوں کہ اقوام متحدہ (یو این) اور دیگر بین الاقوامی تنظیمیں کہاں ہیں؟ وہ اس خونی جدوجہد کو روکنے کے لئے کیوں کچھ نہیں کر رہے ہیں‘‘؟
اس مسئلے پر صفائی دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا، 'ہندوستانی میڈیا کی طرف سے میرے بیان کو غلط طریقہ سے پیش کیا جا رہا ہے۔ میں اپنے ملک کے بارے میں پرجوش ہوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو بہت اہمیت دیتا ہوں۔ انسانیت کو جیتنا چاہئے اور انہیں اپنے حقوق حاصل کرنے چاہئیں‘‘۔
ایک اور ٹویٹ میں، آفریدی نے لکھا، 'میری کلپ نامکمل اور سیاق وسباق سے باہر ہے۔ جو میں میں نے پہلے کہا تھا وہ غائب ہے۔ کشمیر ایک غیر حل شدہ تنازعہ اور ظالمانہ ہندوستانی قبضے کے تحت ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق، اسے حل کیا جانا چاہئے‘‘۔