اروناچل میں چینی فوج کی پھر ایک بار در اندازی ؛ مزید خبریں

02:32AM Thu 22 Aug, 2013

اروناچل میں چینی فوج کی پھر ایک بار در اندازی چینی فوجی 20 ؍کلومیٹر اندر گھس آئے نئی دہلی۔ 21اگست (پی ٹی آئی ) ہندوستانی سپاہیوں کو ایک اور چیلنج دیتے ہوئے چینی سپاہی اس مرتبہ پھر سے 20کلومیٹر اندر ہندوستانی سرحد میں گھس آئے ۔ 13اگست کو اروناچل پردیش کے چھگلا گام میں چینی فوج کی دراندازی ہوئی تاہم فوجی ہیڈکوارٹر نے اسے کوئی اہمیت نہیں دی ہے اور کہا ہے کہ چینی فوج اس علاقہ سے واپس چلی گئی ہے اور ایسے واقعات حقیقی خط قبضہ پر متنازعہ سرحد کی وجہ سے عام طور پر پیش آتے ہیں۔ ہندوستانی فوج بھی کبھی کبھی چین کی سرحد میں چلی جاتی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے فوجی چھگاگام میں ہندوستانی علاقہ میں 20کلومیٹر اندر تک گھس آئے تاہم ہندوستانی فوجیوں نے انہیں روک لیا۔ دونوں طرف سے بیانروں کا مظاہرہ ہوا جس پر لکھا تھا کہ وہ اس علاقہ سے چلے جائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تقریباً دو تین دن وہاں قیام کرنے کے بعد چینی فوجی وہاں سے چلے گئے۔ یہ علاقہ فوج کی دوسری ڈیویژن کے تحت آتا ہے ۔ اس معاملہ کو حل کرنے کے لئے ڈیویژن کے ڈپٹی کمانڈرکو مداخلت کرنا پڑا۔ اس علاقہ میں سرحد کی نگرانی کے لئے انڈو تبتن بارڈر پولیس بھی موجود ہے۔ اپریل میں چینی فوجی لداخ کے دیپسانگ میدانی علاقہ میں 19کلومیٹر تک اندر گھس آئے تھے اور 3ہفتوں تک وہ وہاں مقیم رہے۔ بیرونی ممالک کے عہدیداروں کے درمیان بات چیت کے بعد انہو ں نے اس علاقہ کا تخلیہ کردیا۔ گذشتہ 8مہینوں سے چینی فوج ہندوستانی علاقہ میں 150مرتبہ دراندازی کرچکی ہے۔ border افغانستان میں اب تک دو ہزار سے زائد امریکی فوجی مارے جاچکے ہیں ؛ رپورٹ کابل ۔ 21 اگست (ایجنسیز) افغانستان میں 2001 ء کے اختتام پر شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک کم سے کم 2,126 امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے اعداد وشمار کے مطابق افغانستان میں 2001 ء سے امریکی مداخلت کے بعد وہاں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد کم سے کم دوہزار ایک سو چھبیس ہوگئی ہے۔ جبکہ ملٹری سروس کے 1,763 اہلکاربھی اس جنگ کا شکار ہوچکے ہیں۔اسی دوران افغانستان سے باہر آپریشن فریڈم میں 127 امریکی فوجی جان سے گئے ‘ ان میں سے 11 مخالفانہ کارروائی کا نتیجہ تھے۔ محکمہ دفاع کا کہناہے ،کہ گزشتہ 12 سال کے دوران 19,141 امریکی اہلکار مخالفانہ کارروائیوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ Afghanistan ماروتی کمپنی کی طرف نئی کار متعارف حیدرآباد۔21۔ا گسٹ (اعتماد نیوز)ہندوستان میں کاروں کو تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ماروتی نے ماروتی stingrayکے نام سے ایک نئی کار کو متعارف کی ہے۔ ماروتی سوزوکی انڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر کینیچی آیوکوا نے کہا کہ ماروتی stingrayکو متعارف کرکے بڑی تعداد میں فروختگی کا اضافہ کرنا ماروتی کمپنی کا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کار کی قیمت 4,10لاکھ روپئے سے 4,67لا کھ روپئے کے درمیان ہے۔