مہاراشٹر اسمبلی سے وارث پٹھان کی معطلی پر غلط مثال قائم ہوگی : اسد الدین اویسی

04:27AM Fri 18 Mar, 2016

ممبئی،17مارچ(ایجنسی) ایم آئی ایم کے ممبر اسمبلی وارث پٹھان کو بدھ کو مہاراشٹر اسمبلی سے معطل کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے 'بھارت ماتا کی جے' کا نعرہ لگانے سے انکار کر دیا. ایم آئی ایم پارٹی کے صدر اسد الدین اویسی نے آج کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی سے وارث پٹھان کو معطل کرنے سے غلط مثال قائم ہوگی- اپنی پارٹی کے ممبر اسمبلی وارث پٹھان کو معطل کئے جانے کے خلاف اویسی ان کی حمایت میں اتر آئے ہیں. اویسی نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ کسی کو نعروں کے لئے معطل کیا گیا ہے. اویسی نے پٹھان کی معطلی کو غلط ٹھہرایا. اویسی نے پی ایم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی بھی کہتے ہیں کہ وہ ہند وستانی آئین کی پیروی کرتے ہیں، تو اسی آئین میں کہاں لکھا ہے کہ کسی نعرے کو نہ لگانے پر کسی منتخب رکن کو معطل کر دیا جائے گا.