شیو سینا کا اویسی کو چیلینج؛سرکاری زمینوں پر تعمیر غیرقانونی مساجد منہدم کرکے دکھائیں
12:34PM Tue 9 Jun, 2015
بھٹکلیس نیوز / 09 جون، 15
ممبئی / (آئی این ایس) شیو سینا نے پیر کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ شہر میں عظیم لوگوں کی یادگار تعمیر کرنے کو ناجائز مانتی ہے تو وہ مہاراشٹرا میں سرکاری زمینوں پر تعمیر ہزاروں غیر قانونی مساجد منہدم کرکے دکھائے۔ شیو سینا نے پارٹی کے ترجمان اخبار سامنا کے ادرے میں کہا ہے کہ کیا وہ غیر قانونی مساجد کو ڈھانے کا مطالبہ کریں گے؟ مسلمانوں کو حج سبسڈی سے بہت فائدہ ہوتا ہے یہاں تک کہ حج سبسڈی بھی سرکاری خزانے سے آتی ہے، کیا یہ عوامی سرمایہ کا ضیاع نہیں ہے۔ اے آئی ایم نے حال ہی میں مطالبہ کیا تھا کہ عوامی زمین اور دولت کا استعمال بڑے لیڈران کی یادگار تعمیر کرنے پر نہیں کیا جانا چاہئے۔
خیال رہے کہ اے آئی ایم نے شہر میں چھترپتی شیواجی، شیواجی، شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے اور سینئر بی جے پی لیڈر گوپی ناتھ منڈے کی یادگار کی تعمیر کی منصوبہ بندی پر ناراضی ظاہر کی تھی۔