شینا بورا قتل میں پیٹر مکھرجی گرفتار
04:16PM Thu 19 Nov, 2015
نئی دہلی، 19 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے سرخیوں میں رہنے والے شینا بورا قتل معاملہ کی تحقیقات کر رہی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اصل ملزم اندرانی مکھرجی کے شوہر پیٹر مکھرجی کو آج گرفتار کر لیا۔
سی بی آئی کے ترجمان دیوپريت سنگھ نے یہاں بتایا کہ جانچ ایجنسی نے پیٹر کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
واضح رہے کہ سی بی آئی نے آج ہی ممبئی کی خصوصی عدالت میں اندرانی، اس کے سابق شوہر سنجیو کھنہ اور کار ڈرائیور شيام ور رائے کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔