اختلافات کو ختم کرکے اسمبلی انتخابات کے لئے تمام لیڈرس اور کارکن تیار رہیں:وینوگوپال
03:38PM Sun 23 Jul, 2017
بنگلور(( بھٹکلیس نیوز) ):۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور کرناٹک میں پارٹی معاملات کے انچارج کے سی وینو گوپال نے کہا کہ تمام لیڈروں اور کارکن کوچاہےئے کہ وہ اختلافات کو ختم کرکے آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نے پردیش کانگریس کے نئے عہدیداروں کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ تمام لیڈروں کو اختلافات ختم کرکے پارٹی کی ترقی اور حکومت کے کارناموں کو عوام کے سامنے لانے کی کئی مرتبہ گذارش کرنے کے باوجود اب بھی لیڈرس ایک دوسرے پر نکتہ چینی کرنے او رالزامات لگانے کے ذریعہ پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس کا فائدہ اپوزیشن پارٹیوں کو پہنچ رہا ہے۔اگر کسی کے درمیان ذاتی دشمنی یا اختلافات ہیں تو آج ہی اسے بند کریں اگر اس طرح کے اختلافات ہیں تو پارٹی عہدیداروں کو چاہےئے کہ وہ اسے ختم کرنے کی کوشش کریںآنے والی اسمبلی انتخابات کو سامنے رکھ کر تمام عہدیداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہر دو ضلع کو جنرل سکریٹری اور ہر چار اضلاع کو نائب صدور کو دور ہ کرناہوگا۔ سدارامیا حکومت کے کارناموں۔ پروگراموں اور اسکیموں کے تعلق سے لوگوں کو معلومات اور جانکاری فراہم کرانی ہوگی۔ دوسری طرف نریندرمودی کی وعدہ خلافی ۔نوٹ بندی۔مہنگائی ۔بے روزگاری۔جھوٹے وعدے اور دیگر مخالف پالیسوں کے تعلق سے لوگوں کو جانکاری دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اندر بڑے اختلافات نہیں ہیں ۔لیکن جے ڈی ایس اور بی جے پی میں کئی اختلافات ہیں اس کا فائدہ کانگریس کو اٹھانا ہوگا۔ دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کو کانگریس میں شمولیت اختیار کرانے کے بجائے پارٹی کو نچلے سطح سے مضبوط کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں وسط مدتی انتخابات نہیں ہوں گے ۔سدارامیا کی جانب سے اگلے سال بجٹ پیش کیا جائے گا اور کئی وعدوں کو پورا کرنا ہے۔ کئی اُمیدواروں کو ٹکٹ ملیگا اور کسے نہیں ۔اس بات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے اور صرف اعلیٰ کمان ہی ٹکٹ دے گا اور اس کے لئے لابی چلانے کی ضرورت نہیں ہے عہدیداروں کو تمام اضلاع اور تعلقہ جات کا دورہ کرکے وہاں کے لیڈروں اور کارکن کو اعتماد میں لیکر کام کریں۔اگر کوئی اختلافات ہیں تو اسے فوری ختم کریں۔ اسمبلی حلقوں کے لیڈروں اور کارکن کی ہدایت پر ہی تمام اُمیدوارو ں کا انتخاب ہوگا۔