بھٹکل میں مہاراشٹرا سے لوٹے ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت یوپی سے لوٹا ایک شخص کورونا پوزیٹیو

02:26PM Sun 21 Jun, 2020

بھٹکل: 21 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اتر کینرا میں آج کورونا کوڈ 19 کے کل آٹھ نئے معاملات سامنے آئے ہین جن میں بھٹکل کے ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت پانچ لوگ شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج بھٹکل کے علاوہ سرسی میں دو معاملات اور یلاپور سے ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاع کے مطابق بھٹکل کے پانچ افراد میں سے ایک ہی خاندان کے چار افراد چند روز قبل مہاراشٹرا سے لوٹے تھے اور ایک سرکاری اسکول میں کورنٹائن تھے جبکہ موگلی ہونڈا کا ایک شخص یوپی سے لوٹا تھا اور وہ بھی سرکاری طور پر کورنٹائن میں تھا۔ ان کے علاوہ ضلع میں جن تین افراد کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے ان میں سرسی کے دو افراد دہلی سے لوٹے تھے اور یلاپور کا ایک شخص مہاراشٹرا سے لوٹے کورونا مریض کے رابطہ میں آیا تھا۔ ان معاملات کے بعد کورونا مریضوں کی کل تعداد 138 کوپہنچ گئی ہے جبکہ اب تک سو کے قریب لوگ صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔