بریکنگ: عام آدمی کو جھٹکا، رسوئی گیس کی قیمتوں میں اتنے روپئے کا اضافہ

11:52AM Wed 1 May, 2019

لوک سبھا الیکشن کےدرمیان عام آدمی پارٹی کی جیب پرجھٹکا لگا ہے۔ پبلک سیکٹرکی تیل کمپنیوں نے رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ایسے میں گھریلوایل پی جی سلینڈر کےدام 6 روپئے بڑھ گئے ہیں۔ غیرسبسڈی والے سلینڈرکی قیمت میں 22.5 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق بڑھی ہوئی قیمت یکم مئی یعنی آج سے ایک ماہ کےلئے نافذ ہوگی۔ اضافہ کے بعد دہلی میں رہنے والے صارفین کوگیس سلینڈرکی قیمت 502 روپئے ادا کرنی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی کمرشیل سلینڈرکوتیل کمپنیاں 730 روپئے کا فروخت کریں گی۔
 آپ کوبتادیں کہ یکم اپریل کوبھی رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نےبغیرسبسڈی والےگیس سلینڈرکی قیمت پانچ روپئے فی سلینڈربڑھائےتھے۔ وہیں سبسڈی والےسلینڈرکی قیمت میں بھی 25 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا تھا۔ دہلی میں انڈین کے 14.2 کلو والے بغیرسبسڈی سلینڈرکی قیمت 706.50 روپئے ہے۔