دگ وجے سنگھ کا دعوی ، مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلم کررہے ہیں آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی

02:36PM Sun 1 Sep, 2019

کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ایک متنازع بیان دیا ہے ۔ ان کے اس بیان پر سیاسی ہنگامہ آرائی شروع ہوسکتی ہے ۔ ہفتہ کو ایک پروگرام میں دگ وجے سنگھ نے دعوی کیا کہ انٹر سروسز انٹلی جنس ( آئی ایس آئی ) کیلئے آج کے وقت میں مسلمان سے زیادہ غیر مسلم جاسوسی کرتے ہیں ۔ نیوزی ایجنسی اے این آئی کے مطابق کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے کہا کہ بجرنگ دل ، بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) آئی ایس آئی سے پیسہ لے رہی ہے ، اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلم پاکستان کی آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کررہے ہیں ، اس کو ہمیں سمجھنا چاہئے ۔
معیشت کو لے کر مودی حکومت پر نشانہ ریاست کے بھینڈ ضلع میں ایک پروگرام میں بولتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے ملک کی معیشت کو لے کر بھی مودی حکومت پر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں معیشت خراب ہورہی ہے ، نوکریاں بھی نہیں ہیں ، حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے آر بی آئی سے فنڈ لے کر کام کررہی ہے ۔ حکومت کو سب کچھ چھوڑ کر فی الحال معیشت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔