جیوا رکشک ایوارڈ کیلئے عرضیاں مطلوب
04:18PM Wed 11 Jan, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)سڑک حادثات کا شکار بن کر زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امدادپہنچانے والوں کو محکمۂ صحت کی جانب سے جیوا رکشک ایوارڈ فراہم کیاجاتاہے ،جس کیلئے عرضیاں مطلوب ہیں۔ ایک سروے کے مطابق حادثاتی اموات میں کرناٹک کو تیسرا مقام حاصل ہے۔ جس پر قابو پانے کیلئے حادثات کے موقع پر زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے یہ ایوارڈ دیاجاتاہے۔ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد پہنچانے والے کسی بھی عمر یا کسی بھی ملک کے افراد ایوارڈ کیلئے عرضی داخل کرسکتے ہیں۔ ہر سال یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر یہ ایوارڈ پیش کئے جاتے ہیں۔ عرضی داخل کرنے کی آخری تاریخ 14جنوری ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے سورنا آروگیہ سرکشا ٹرسٹ ضلع ہیلتھ افسر یا تعلقہ دفاتر کے علاوہ فون نمبر س7259003356/7259003357/7259003355/7259037898/ 7760999125 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔