ٹیپو سکیولر سینے کی جانب سے ممبرشپ کارڈ جاری 

02:43PM Sat 12 Aug, 2017

کولار ( بھٹکلیس نیوز ) کولار کے پترکرترا بھون میں شام 7 بجے ٹیپو سکیولر سینے کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس کی صدر محمد اقبال وقف بورڈ چیرمن نے کی۔ قطب نے قرات سے جلسہ کا آغاز کیا۔ مہمانوں کا استقبال ٹیپوسکیولر سینے کے صدر ایجاز خان نے کیا۔ اس موقع پر روزنامہ پاسبان کے نامہ نگار نوید پاشاہ نے دوران ایجاز خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس ادارہ کی جانب سے قوم و ملت کے بہت سارے بہبودی کے کام سرانجام دیتے آرہے ہیں اور خصوصا ایسے موقعوں پر میڈیا کو ساتھ لے کر چلنے کی تلقین کی ، جب کوئی بھی جلسہ یا تقریب ہوتی ہے وہ میڈیا کے ذریعہ ہی عوام تک پہونچ پاتی ہے لہٰذ ایسے موقعہ پر سبھی زبانوں کے میڈیا کو طلب کریں تو ایسے اداروں کی کاروائیوں کا حکومت اور عوام کو علم ہوگا۔ اسی دوران انہوں نے وقف بورڈ چیر مینک محمد اقبال صاحب کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ آپ ایک درد مند قوم و ملت ہیں جب بھی قوم و ملت کی خدمت کی ضرورت پڑتی ہے آپ اپنے آرام و چین کا خیال نہیں کرتے رات ہو کہ دن آپ قوم کی خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں۔ آپ کے دور اقتدار میں کولار کی وقف جائداد کا صحیح تحفظ اور استعمال ہوا اور بہت ساری ترقی ہوئی ہے۔ محمد اقبال صاحب نے دوران تقریر بتایا کہ کولارکے سبھی وارڈوں میں آدھار کارڈ اور آئی ڈی کار بنانا ضرو ری ہے۔ جنہوں نے اپنی تک بنایا نہیں انہیں بنانے کے لئے کہیں، کیوں کہ آئندہ اِن کی بہت ضرورت ہوگی۔ اسی موقع پر بطور خصوسی مہمان کولار کے ڈی، یس ،پی ستارصا ب نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے قوم کے نوجوانوں کو یہ نصیحت کی کہ سب سے پہلے انسان کو محنت کر کے خود کفیل ہونا چاہئے ، تب ہی وہ کسی اور کے کام آسکتے ہیں۔ انہوں نے بچوں کو تعلیم دینے کی جگہ جو لوگ ورک شاپ اور دیگر نوکریوں کے لئے بھیجتے ہیں وہ قانوناً جرم ہے ایسا ہرگز نہ کریں۔ اپنے بچوں کو بڑھائیں۔ جو بھی نشہ کے طور پر سلیوشن کا استعمال کرتے ہیں۔ جن کو بھی ایسے نشہ کرنے والوں کے بارے میں معلومات ہوں وہ پولیس کو فوراً اطلاع دیں، ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ٹیپو سکیولر سینے کے ضلع کے صدرنے دوران تقریر کہا کہ اقبال جیسے بہت کم لیڈر موجود ہیں۔ جب بھی ٹیپوسکیولر سینے کی ریالی جب پہلی بار کولار شہر میں نکالی گئی تو محمد اقبال صاحب نے اپنی پوری تائید کی ، سفیر داستان ہوٹل نے بھی قوم کے لئے بھی بہت سے کام انجام دئے ہیں۔ کولار کے اندر ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے کانگریس کو ضلع میں تقویت دینے میں اپنی ساری زندگی صرف کردی۔ ہر وراڈ میں ٹیپو سکیولر سینے کی ممبر شپ کو بڑھانے کی کوشش کریں، اگلے یوم پیدائش حضرت ٹیپو سلطان تک اس ادارہ میں تقریباً پانچ ہزار ممبرکو جمع کرنے کا ہمارا ارادہ ہے۔اس موقعہ پر ٹیپو سکیولر سینے کے بلاک صدر علی نے آخر میں سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلسہ کا اختتام کیا۔شبیر نائب صدر، کوثر ورکنگ صدر، تجمل، افضل،(سبھی وارڈ صدر) اس جلسہ میں موجود رہے۔