بھٹکل قومی شاہراہ پر بے قابو کار بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی؛ ڈرائیور معمولی زخمی
04:52PM Thu 12 Dec, 2019
بھٹکل:ـ12 دسمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل قومی شاہراہ شفا کراس کے قریب آج صبح ایک تیز رفتار کار نے بجلی کے کھمبے کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں کار ڈرائیور کو معمولی چوٹ آئی ہے۔
اطلاع کے مطابق تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی یہ فیملی شبریمالا سےمرڈیشور کی جانب جارہی تھی کہ صبح کے وقت ڈرائیور کے ہاتھ سے کار بے قابو ہوگئی اور الیکٹرک کھمبے سے جا ٹکرائی۔
حادثہ کی وجہ سے بجلی کا کھمبا اکھڑگیا تھا جس کے بعد ہیسکام والوں نے فوری طور پر اس کو بدل دیا ۔
اس سلسلہ میں بھٹکل شہری پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔
حادثہ کی وجہ سے بجلی کا کھمبا اکھڑگیا تھا جس کے بعد ہیسکام والوں نے فوری طور پر اس کو بدل دیا ۔
اس سلسلہ میں بھٹکل شہری پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔