سڑک حادثے میں بی جے پی لیڈر ہلاک

11:01AM Mon 27 May, 2019

اترپردیش کے ضلع رائے کے شیو گڑھ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر کی موت ہوگئی۔ پولس نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی دیر رات یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بی جے پی لیڈر برہم دت شکلا رات کا کھانا کھانے کے بعد ٹہلنے نکلے تھے کہ شیو گڑھ کے کسانا موڑ پر ایک نامعلوم افراد نے انہیں ٹکر مار دی۔ پولس کے مطابق ٹکر مارنے کے بعد ڈرائیور گاڑی لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔ ٹکر لگنے سے بے ہوش کر سڑک پر گرے مسٹر شکلا کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولس نے مقدمہ درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔