اردو اسکول میں سائنس کلب و یوم شجر کاری کا اہتمام
11:33AM Wed 31 Jul, 2013
اردو اسکول میں سائنس کلب و یوم شجر کاری کا اہتمام
بھٹکلیس نیوز /31جولائ 13
بلگام/آج یہاں بلگام شہر میں اُردو اسکولوں میں سائنس کلب و یوم شجر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سرکاری اسکول نمبر 11/اعظم نگر کے طلباء نے اپنے تأثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پودے لگانا دنیاوی اور دینی دونوں اعتبار سے لازمی ہے ۔ ایس ڈی ایم سی چیرمن جناب عارف خان پٹھان ، کارپوریٹر جناب خالد اعظم صدیقی اور دیگر ممبران کے ہاتھوں پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر اسکول میں سائنس کلب کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ صفائی اور سر سبز ماحول پروجیکٹ کے لئے طلباء اور طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ اسکول کے سائنس ٹیچر جناب امان اللہ نظامی نے سائنس کلب اور شجر کاری کی اہمیت بیان کی۔ جناب حسن صاحب باگیواڑی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور فرمایا کہ اس قسم کے عملی اقدام سے بچوں میں پودے لگانے کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔مہمان خصوصی سی آر پی سوریہ ونشی نے کہا کہ پودے نہ صرف ہمارے لئے بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے اپنا فیض پیدا کرتے ہیں۔ سائنس کلب کے طلباء میں ائمن پٹیل، فیضان کولار، ہمراہ ملا ، کنیز فاطمہ قلعدار، بلال شیخ وغیرہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پروائس چیر پرسن محترمہ مہرالنساءآغا ، جناب حسین صاحب ملا، بابا جان پٹھان ، دیگر ممبران اساتذہ اور طلباءنے شرکت کی۔