بھٹکل کے مدارس میں سالانہ امتحانات کا اختتام
10:26AM Sun 14 May, 2017
بھٹکلیس نیوز/ 14 مئ، 17
بھٹکل / (نامہ نگار) بھٹکل کے تمام مدارس خصوصا جامعہ اسلامیہ اور اس سے ملے مکاتب میں سالانہ امتحانات آج اختتام کو پہنچے۔واضح رہے کہ جامعہ کے سالانہ امتحانات 6شعبان سے شروع ہوئے تھے اور حسب معمول پورے امتحانات جامعہ اور مکاتب جامعہ کے وسیع و عریض ھالوں اور مختلف درجوں میں منعقد ہوئے۔
جامعہ کے شعبہ عالمیت کے آخری سال کے طلبہ کا امتحان جامعہ اسلامیہ میں دارالعلوم ندوۃ العلماء کی طرف سے ندوہ کے اساتذہ کی نگرانی میں ہوتا ہے۔جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد کے نتائج کا اعلان جامعہ کے سالانہ جلسے میں ہوگا جو کہ انشاءاللہ 25 شعبان المعظم کو منعقد ہوگا۔مکتب جامعہ چوک بازار ،مکتب جامعہ نوائط کالونی اور مکتب جامعہ چوک بازار کا نتیجہ 21 مئی 2017 بروز اتوار صبح گیارہ بجے مکاتب میں ہی دیا جائے گا..
اسی طرح احیاء المدارس کے زیر اہتمام چلنے والا مدرسہ دارالتعلم والتربیہ میں کل بروز پیر آخری امتحان ہوگا۔