بھٹکل سرکاری اسپتال کے افسران کی جانب سے مشہور تاجر یونس قاضیا صاحب کی تہنیت
03:54PM Wed 19 Feb, 2020
بھٹکل: 19 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) نامور تاجر اور سماجی خدمت گار جناب یونس قاضیا صاحب کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے آج سرکاری اسپتال کے ذمہ داران نے ان کے گھر پہنچ کر ان کی تہنیت کی۔
اس موقع پر بھٹکل تعلقہ کی ایڈمنسٹریٹیو افسر ڈاکٹر سویتا کامت اور دیگر حضرات نے سرکاری اسپتا ل کے لیے یونس قاضیا صاحب کے تعاون کی سراہنا کی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر جناب نذیر قاسمجی صاحب، جناب نثار رکن الدین صاحب اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر جناب نذیر قاسمجی صاحب، جناب نثار رکن الدین صاحب اور دیگر موجود تھے۔