بڑی خبر: حکومت کے اس فیصلے سے مہنگی ہوگی رسوئی گیس! اتنے روپئے تک بڑھ سکتی ہیں قیمتیں
12:46PM Fri 29 Mar, 2019
گھریلو رسوئی گیس(پی این جی ) اور آٹو سی این جی مہنگی ہو سکتی ہے کیونکہ حکومت نے ڈومیسٹک نیچرل گیس کی قیمتوں میں 10 فیصدی تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ سرکار نے نیچرل گیس کی قیمتیں 10 فیصدی تک بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔ اپریل۔ستمبر میں نیچرل گیس کی قیمت ایس3.36/ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھ کر اس 3.69/ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔
یہ بڑھوتری یکم اپریل 2019 سے نافذ ہوں گی۔ آپ کو بتادیں کہ نئی ڈومیسٹک گیس پالیسی 2014 کے مطابق نیچرل گیس کی قیمتیں ہر 6 ماہ پر بے کی جاتی ہیں۔
کیا ہوگا کسٹمرس کا: حکومت کے اس قدم سے آٹو فیول کے طور پر استعمال ہونے والی سی این جی اور گھروں میں کھانا پکانے کیلئے استعمال ہونے والی پائپ نیچرل گیس یعنی (پی این جی ) کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ اس سے کسٹمرس کی جیب پر سیدھا اثر پڑے گا۔
بڑھ سکتی ہے یوریا اور پیٹروکیمیکل کی مینوفیکچرنگ لاگت: ریٹنگ ایجنسی کیئر کی طرف سے جاری رپورٹ میں گیس کی قیمتیں بڑھانے کا اندیشہ لگایا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت قیمتیں بڑھانے سے یوریا اور پیٹرو کیمیکل کی مینو فیکچرنگ کی لاگت بھی بڑھا سکتی ہے۔ ساتھ ہی بجلی بنانےاور اسپنج آرین فیکٹری والوں کو بھی نقصان ہو سکتاہے کیونکہ وہاں نیچرل گیس اینرجی جنریشن کیلئے استعمال ہوتی ہے۔