بھٹکل میں بارش  کے بعدکئی مکانات کو ہوا نقصان

02:16PM Sun 11 Aug, 2019

بھٹکل: 11 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں 10/اگست سے 11/اگست کی صبح 8:00 بجے تک 134.2/ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بارش کے آغاز سے اب تک بھٹکل میں  3002.4/ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس دوران ہفتہ کے روز تعلقہ کے کئی مقامات پر گھروں پر درخت گرنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں جبکہ کئی ایک مکانات کی دیواریں بھی بارش کی زد میں آکر زمیں بوس ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شرالی کے ہیرےہتل میں ناگمانائک کے مکان کی چھت اڑ جانے سے قریب 10/ہزار روپیوں کا نقصان ہوا ہے، اسی طرح ہیبلے ہونیگیدے میں ناگما مولیا موگیر، ناگیا گوڈا موگیر، ناگما ناراین موگیر لکشمی منجوناتھ موگیر کے گھر کی دیواریں گرنے سے لاکھوں کا نقصان ہونے کی خبر ہے جبکہ سمندر کی لہروں سے گنپتی نائک کی ناؤ ٹوٹ جانے سے انہیں بھی قریب دس ہزار کا نقصان ہوا ہے۔