قونسلیٹ جنرل آف انڈیا جدہ نے منایا یوم آئین

01:44PM Wed 27 Nov, 2019

جدہ: 27 نومبر،2019 (حبیب اللہ محتشم )ہر سال 26 نومبر کے دن ہندوستان میں  یوم آئین منایا جاتا ہے۔قونسلیٹ جنرل آف انڈیا جدہ نے  اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 26 نومبر2019 کو  یوم آئین کا پروگرام منعقد کیا۔  ڈاکٹرمحمد علیم کونسل( سی ڈبلیو و سی پی ائی او  )مہمانوں   اور سامعین کا استقبال کرتے ہوئے  یوم آئین  کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر سعودی عربیہ کی  ماہر یوگا اور ہندوستان  سے پدمشری ایوارڈ حاصل کرنے والی  نوف مریی  بھی موجود تھی اور انہوں نے ہندوستانی آئین کی قدر و قیمت پر روشنی ڈالتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ اسکے بعد کونسل جنرل  محمد نور رحمٰن  شیخ  نے سامعین کو یوم آئین کی مبارک باد دی اور آئین کی اہمیت اوراس کے احترام کرنے اور اس پر عمل کرنے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔  انہوں نے کہا کہ آئین میں ہر ایک  کو آزادی ہے اور اس آئین  پر   130 کروڑ ہندوستانی عمل کررہے ہیں ، اس موقع پر انہوں نے اس آئین کے سب سے بڑے معمار ڈاکٹر بی ار امیبڈکر  اور انکے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ حاضرین میں کئی اسکولوں کے طلباء بھی موجود تھے ، انہوں نے اپنی تقریری مقابلہ میں ڈاکٹر بی ار امبیڈکر کیزندگی پر روشنی ڈالی۔ اس دن کی اہمیت کو مزید اجاگر کرنے کے لئے ،  اسکولوں کے طلبہ میں آن لائن کوئز، مضمون نگاری، اور ڈرائینگ کے مقابلے رکھے گئے تھے جس میں  اول دوم اور سوم انے والوں کو  اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ اس اجلاس میں ڈاکٹر بی ار امبیڈکر پر   بنی دو چھوٹی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی۔ جلسہ میں انڈین کمیونٹی جدہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔