پی ایس آئی کسومدھارا کے لیے بھٹکل ٹاؤن پولس تھانہ میں الوداعی تقریب

04:40PM Tue 10 Sep, 2019

بھٹکل: 10 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ٹاؤن پولس تھانہ کے پی ایس آئی کسومدھارا کے تبادلہ کے بعد اتوار کے روز یہاں پولس تھانہ میں ان کے لیے الوداعی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پر اے ایس پی نکھل بی نے اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے ان کی اگلی زندگی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ سی پی آئی رام چندرا، ایس آئی کوڈ گنٹی اور دیگر حضرات اس موقع پر موجود تھے۔