سلمان خان کو کورٹ سے بڑا جھٹکا ، اب ہر مرتبہ غیر ملک جانے کے لئے لینی ہو گی اجازت

02:46PM Sat 4 Aug, 2018

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی مصیبتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ کورٹ نے ایک مرتبہ پھر سلمان خان کو بھاری جھٹکا دیا ہے ۔ جودھپور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سلمان خان کی اس عرضی کو خارج کر دیا ہے جس میں انہوں نے غیر ملک جانے کی مستقل طور پر اجازت طلب کی تھی۔ کورٹ کے اس حکم کے بعد اب سلمان خان کو ہر بار غیر ملک جانے سے پہلے کورٹ سے اجازت لنی پڑے گی۔واضح ہو کہ جمعہ کو کالے ہرن شکار معاملے میں بحث کے دوران سلمان خان کے وکیلنے کورٹ میں ایک درخواست پیش کی تھی۔ اس میں سی جے ایم دیہی کے ذریعے سلمان خان پر بغیر اجازت غیر ملک سفر پر لگائی گئی روک کو ہٹاکر انہیں غیر ملک سفر کی مستقل اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جمعہ کو اس معاملے میں سماعت ادھوری رہ گئی تھی۔ آج کورٹ میں سماعت کے بعد کورٹ نے سلمان خان کی عرضی کو خارج کر دیا۔ اس کے بعد یہ صاف ہو گیا کہ سلمان کو اب ہر مرتبہ ہندستان سے باہر دوسرے ملک جانے سے پہلے اجازت لینی پڑے گی۔
وہیں کالے ہرن شکار کیس میں سلمان خان کے وکیل نے دوسری عرضی دائر کی ہے۔ س میں 10 سے 26 اگست تک سلمان کے ابو ظہبی و مالتا جانے کی اجازت مانگی ہے۔ اس عرضی پر سماعت باقی ہے۔ کیا ہے پورا معاملہ قابل ذکر ہے کہ دو دہائی قبل ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کے شکار کے معاملے میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ دیو کمار کھتری نے گزشتہ پانچ اپریل کو سلمان خان کو مجرم ٹھہراتے ہوئے پانچ سال کی سزا اورمالی جرمانے کی سزا دی تھی۔ عدالت نے اس کیس میں معاون ملزم سیف علی خان، اداکارہ نیلم، سونالی اور تبو سمیت پانچ ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ بعد میں سلمان کی جانب سے داخل کی گئی درخواست پر مقامی عدالت نے مشروط ضمانت دے دی تھی۔