سی بی آئی تنازعہ: رنجن گوگوئی نے ناگیشور راو کی تقرری معاملے کی سماعت سے خود کو الگ کیا

02:24PM Mon 21 Jan, 2019

چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے ناگیشور راو کو سی بی آئی کا عبوری ڈائریکٹر بنائے جانے کے خلاف دائر عرضی کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ گوگوئی نے کہا کہ وہ سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں، ایسے میں اس معاملہ کی سماعت میں ان کا شامل ہونا مناسب نہیں ہوگا۔ بتا دیں کہ وزیر اعظم، اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی کا لیڈر، سی جے آئی یا ان کی طرف سے نامزد عدالت عظمیٰ کا کوئی جج اس بااختیار کمیٹی کا حصہ ہوتے ہیں۔ ناگیشور راو کو سی بی آئی کا عبوری ڈائریکٹر بنائے جانے کے خلاف کامن کاز نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے عرضی داخل کی تھی۔ اس عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ ناگیشور راو کی تقرری بااختیار سلیکشن کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر نہیں کی گئی ہے۔