بھٹکل میں کل سے صبح سات بجے سے شام سات بجے تک کھلی رہیں گی تمام دکانیں

02:42PM Sun 7 Jun, 2020

بھٹکل: 7 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں لاک ڈاؤن میں مزید ڈھیل دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کل سے صبح سات بجے سے شام سات بجے تک تمام دکانیں اور کاروباری مراکز کھلے رکھنے کی اجازت دی ہے۔ آج اتوار تک بھٹکل میں دوپہر دو بجے تک دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر کی اطلاع کے مطابق یہ حکم اگلے چند دنوں تک کے لیے ہے جس کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے اوقات میں مزید تبدیلی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے قبل ضلعی ایس پی مسٹر شیو پرکاش دیوراج کی جانب سے بھٹکل میں ایک اہم نشست منعقد ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھٹکل میں سات جون تک دکانوں کو صبح 08:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ 8 جون کے بعد دکانوں کے کھلے رکھنے کے اوقات میں اضافہ کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت ایس نے عوام سے سماجی دوری کی پابندی کرنے اور ماسک کو اپنے اوپر لازم کرنے کی تاکید کی ہے۔