ضلع میں آج کورونا کے پانچ نئے معاملات؛ مسقط سے لوٹا نوجوان بھی پایا گیا کورونا پوزیٹیو

02:41PM Sun 31 May, 2020

بھٹکل: 31 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا ضلع میں آج پھر کورونا کے پانچ معاملات سامنے آئے ہیں جس میں سے چار افراد کمٹہ کے ہیں جبکہ ایک نوجوان سداپور کا رہنے والا ہے۔ آج جن کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو پائی گئی ہے ان میں سے کمٹہ کے چار لوگ کچھ روز قبل مہاراشٹرا سے لوٹے تھے جبکہ سداپور کا نوجوان مسقط سے لوٹا تھا۔ نوجوان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ مسقط سے بینگلور پہنچا تھا اور وہاں سات دن کورنٹائن مکمل کرکے اپنے گھر لوٹا تھا اور گھر میں ہی کورنٹائن تھا یہاں پہنچنے کے بعد اس کے تھوک کے سیمپل جانچ کے لیے روانہ کیے گئے تھے جس کے بعد رپورٹ میں اس نوجوان کو کورونا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان پانچ معاملات کے ساتھ ضلع میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 82 کو پہنچ گئی ہے جس میں اب تک 43 افراد صحت یاب ہوکر لوٹ چکے ہیں۔