نوائط میڈیا کی جانب سے آن لائن سیرت کورس کے رجسٹریشن کی تاریخ میں تبدیلی

06:00AM Wed 1 Jul, 2020

بھٹکل: یکم جولائی 20 (پریس ریلیز) مدارس اور اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ کے انقطاع کی وجہ سے بچوں کا جو تعلیمی نقصان ہورہا ہے وہ صاف نظر آرہا ہے۔ ان حالات میں انہیں تعلیم سے جوڑے رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے نوائط میڈیا کی جانب سے 12 سال سے بڑی عمر والوں کے لیے آن لائن سیرت کورس شروع کیا جارہا ہے جس کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 جون رکھی گئی تھی لیکن اب اس تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نوائط میڈیا کے ذمہ داروں کے مطابق اس میں تبدیلی لاتے ہوئے اب اسے 6جولائی سے شروع کیا جارہاہے اور یہ پندرہ روز تک جاری رہے گا یعنی 20جولائی کو ختم ہوگا۔ کورس میں حصہ میں لینے والے طلباء کی عمر بارہ سال سے22 سال مقرر کی گئی ہے اور پابندی سے شرکت کرنے والوں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5جولائی مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ کورس صرف لڑکوں کے لئے ہوگا۔ اپنا نام بذریعہ میل یا وہاٹس اپ پر رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ ای میل :  nawayathi.khabro112@gmai.com وہاٹس اپ نمبر :  7829948071   /  9535056977