بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے نومنتخب  بلدیہ کونسلروں کی تہنیت

04:24PM Sun 30 Jun, 2019

بھٹکل: 30 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے آج عصر بعد تنظیم ہال میں تنظیم کے حمایت یافتہ تمام بلدیہ کونسلروں کی شال پوشی کرتے  ہوئے ان کی تہنیت کی گئی۔ اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران نے تمام کونسلروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ایمانداری کے ساتھ بھٹکل کی ترقی کے لیے کام کرنے کی صلاح دی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم جناب مولانا عبدالرقیب ایم جے صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے نو منتخب کونسلروں کو ضروری ہدایات دیں۔ اس کے علاوہ اس موقع پر جناب الطاف کھروری صاحب، ماسٹر شفیع شابندری صاحب، جناب عنایت اللہ شابندری صاحب، جناب عتیق الرحمان منیری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس پروگرام کی نظامت  سکریٹری برائے انتظامی امورجناب جیلانی شابندری  صاحب نےکی۔   خیال رہے کہ بھٹکل کے  جملہ 23 وارڈوں میں اس بار 19 پر تنظیم  کی حمایت سے کونسلرس  منتخب ہوئے ہیں جن میں چار کانگریسی کونسلرس بھی شامل ہیں۔