دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں تعزیتی جلسہ
03:40PM Tue 2 May, 2017
نئی دہلی۔(بھٹکلیس نیو)دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ممبر اورمعروف سماجی کارکن فیروز احمد کی ہمشیرہ نے طویل علالت کے بعدیکم مئی2017کوداعی اجل کو لبیک کہا۔تدفین بعد نماز مغرب شاہین باغ کے قبرستان میں زیر عمل آئی۔ آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ،حج منزل، آصف علی روڈ، نئی دہلی میں مرحومہ کے ایصال ثواب کی محفل اور تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں حج کمیٹی کے جملہ اراکین اور اسٹاف نے مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی اور خراج عقیدت پیش کی۔رنج و الم کی اس گھڑی میں حج کمیٹی کے جملہ اراکین و اسٹاف ان کے غم میں شریک ہیں اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاء کرتے ہیں۔