گئورکشک گایوں کوگھرمیں رکھیں، اس کے نام پرلنچنگ قبول نہیں: موہن بھاگوت
04:43PM Wed 19 Sep, 2018
ہندوراشٹرکا پیغام دینے کے بعد آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے بدھ کو ایک بار پھر "ہندتوا" نظریے پرزوردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ہندوستان میں رہتا ہےا وراپنے آپ کوہندوستانی کہتا ہے، وہ ہندو ہے۔ اس کے علاوہ موہن بھاگوت نے آج کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
موہن بھاگوت نے کہا "ہندوستان کا نظریہ کہتا ہے کہ ہرکوئی ہندوستان کا ہے۔ یہ سبھی کوجوڑتاہے۔ ایک ہندواتحاد میں یقین کرتا ہے۔ سبھی ہندوستان شناخت سے ہندو ہیں اورہم سبھی ہندووں کو متحد کرنا چاہتے ہیں"۔
لنچنگ پرنصیحت یا دکھاوا گئورکشا کے نام پرلنچنگ کے واقعات پرموہن بھاگوت نے کہا کہ "کسی بھی طرح کی ہجومی تشدد نہیں ہونی چاہئے۔ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔ گئورکشا کے نام پرلنچنگ کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ گایوں کو کھلےعام نہیں چھوڑاجانا چاہئے۔ گئورکشکوں کواپنی گایوں کوگھرمیں رکھنا چاہئے"۔
دارالحکومت دہلی کے وگیان بھون میں سہ روزہ تقریب کے آخری دن اپنے خطاب میں موہن بھاگوت نے کہا کہ جو ملک ترقی کی طرف گامزن ہونا چاہتا ہے، اسے نسلی رکاوٹوں سے اوپراٹھنا ہوگا۔ موہن بھاگوت نے موب لنچنگ پرگئورکشکوں کو نصیحت کی ہے، لہٰذا دیکھنے کی بات یہ ہے کہ اس کا ان پر کیا اثر ہوتا ہے۔