بھٹکل رکن اسمبلی کے ہاتھوں بھٹکل سے بینگلور جانے والی دو نئی سرکاری بسوں کا افتتاح
04:27PM Fri 28 Feb, 2020
بھٹکل: 28 فروری، 2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) رکن اسمبلی مسٹر سنیل نائک نے جمعرات کو بھٹکل بس اسٹیشن سے دو نئی بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی ہے جو کہ بھٹکل سے بینگلور کے لیے جائیں گی۔
اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ بھٹکل سے بینگلور جانے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے پیش نظر عوام کی سہولت کو دیکھتے ہوئے یہاں سے مزید بسیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر بھٹکل بی جے پی صدر سبریا دیواڑیگا، کرشنا نائک، شیوانی شانتا رام، پرمود جوشی، چندرو نائک اور دیگر افراد موجود تھے۔