رمضان المبارک میں یو اے ای کے سرکاری دفاتر میں پانچ گھنٹے کام ہو گا
02:52PM Sun 19 Apr, 2020
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران یو اے ای کے سرکاری دفاتر میں پانچ گھنٹے کام ہو گا۔
ہیومن ریسورسز اتھارٹی کے اتوار کے روز جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام وزارتوں اور وفاقی محکموں میں رمضان المبارک کے دوران اوقات کار صبح 09 بجے سے 02 بجے دوپہر تک ہوں گے۔
ملک میں کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے آغاز سے ہی کچھ وفاقی ملازمین کو تن خواہ کے ساتھ چھٹیوں پر بھیج دیا گیا تھا کہ متعدی مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
رمضان المبارک کا آغاز جمعرات سے ہونے کا امکان ہے، جس کے لیے حکومت جلد ہی نجی شعبے کے اوقات کار کا بھی اعلان کرنے والی ہے۔