شاہ سلمان سے اوباما کی فون پر با ت چیت

03:19PM Wed 28 Oct, 2015

یاض، 28اکتوبر(ایجنسی) امریکی صدر براک اوباما نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے شاہ سلمان کو فون کیا تھا اور انھوں نے علاقائی اور عالمی منظرنامے میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہ نماؤں نے یمن میں جاری خانہ جنگی کے فریقوں کی جانب سے اقوام متحدہ کی میزبانی میں مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے عزم کا خیرمقدم کیا ہے۔