جناردھن پجاری کو قابومیں کرنے دھننجے کمار کو کانگریس میں شامل کرلیا
03:32PM Sun 23 Jul, 2017
بنگلور(( بھٹکلیس نیوز) ):۔سابق مرکزی وزیر اورکے جے پی کے صدر دھننجے کمار کو کانگریس میں شامل کرلیا گیا۔دھننجے کمار نے کل کانگریس کے نائب صدر راھل گاندھی سے ملاقات کرنے کے ذریعہ کانگریس میں شامل ہوگے۔ ان کا تعلق جنوبی کینرا ضلع سے ہے اور وہ بھی ضلع میں ایک مضبوط لیڈر مانے جاتے ہیں اور ایک مرتبہ اس حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی وہ اٹل بہاری واجپائی حکومت میں مرکزی وزیر برائے کپڑا بنے تھے اس کے بعد وہ بی جے پی کرناٹک یونٹ کے صدر بی ایس یڈیورپا کے ساتھ شامل ہوگئے۔ دونوں بی جے پی چھوڑکر کے جے پی کی بنیاد ڈالی۔ پھر یڈ یورپا نے اس پارٹی کو بی جے پی میں ضم کردیا۔لیکن دھننجے کمار کو بی جے پی میں شامل کرنے سے صاف طورپر انکار کردیا گیا۔پھر دھننجے نے جے ڈی ایس میں شمولیت اختیار کی اور اس پارٹی کے ٹکٹ پر اڑپی ۔چکملور لوک سبھا حلقہ سے انتخابات لڑااو راس میں ناکامی کا مُنہ دیکھنا پڑا تھا۔ یہاں بھی دھننجے کمار کو نظر انداز کردیا گیا اور وہ اکیلے رہنے لگے اب وہ کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں ۔انہیں آنے والے لوک سبھاانتخابات میں کانگریس کا ٹکٹ دیا جاسکتا ہے۔جناردھن پجاری کو دو مرتبہ شکست کھائی ہے اور وہ سدارامیا حکومت پر کئی الزامات لگا کر حکومت کوہمیشہ خطرہ کھڑا کرتے ہیں۔ انہیں کئی مرتبہ وارننگ دینے کے باوجوداپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے تھے ۔ان کی بولتی بند کرنے کیلئے دھننجے کمار کو لایا گیا ہے ۔دھننجے کمار کا پارٹی میں خیر مقدم کیا جائے گا یا نہیں اس کا پتہ بہت جلد لگے گا۔