اسلامیہ اینگلواردوہائی اسکول میں دو روزہ سائنس،آرٹس اینڈ کرافٹ نمائش کااختتام
03:27PM Mon 20 Jan, 2020
بھٹکل: 20 جنوروی ،2020 (بھٹکلیس نیوز ) اسلامیہ اینگلواردوہائی اسکول میں سائنس،آرٹس کرافٹ نمائش کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر سیکشن میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کو طلباء کی اس کے اہتمام پر دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ذمہ داران انجمن حامئی مسلمین و اساتذہ نے انجمن کے دیگر اداروں و عوام الناس کے لئے اس نمائش کو دوسرے دن بھی جاری رکھا جس میں انجمن کے تحت چلنے والے انجمن انگلش واردو پرائمری،نور پرائمری،آزاد پرائمری اور انجمن بوائز کے طلباء واساتذہ کے علاوہ کالجس میں پڑھنے والے کئی طلباء نے اس نمائش کو دیکھ کر خوشی کااظہار کیا،اس نمائش میں چندطلباء نے میزائل اڑان بھرنے کے طرز پر اپنی کوشش سے اس کامظاہرہ کیا،اس موقع پر طلباءکےوالدین کو خصوصی طورپر مدعو کاکیاگیاتھااور سرپرستوں نے شرکت کرتے ہوئے اس نمائش کو دیکھا ۔
ٹھیک 2:30 بجے اس کی اختتامی نشست ہوئی جس میں اس نمائش کے کنوینر جناب عبدالرشید مرزانکر نے طلباء کو اس میں دلچسپی و محنت سے اس کو کامیاب بنانے پر مبارکبادی دی آخر میں صدرمدرس جناب شبیر دفعدار نے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے تعلیم پر توجہ دینے کوکہا اور اس موقع پر اس میں ساتھ دینے والے تمام اساتذہ وطلباء کا خصوصی طور پرشکریہ اداکیا ،اس نمائش میں اول دوم سوم آنے والے طلباء کے ناموں کااعلان کیاگیا،مولانااشرف صاحب کی دعااور ناظم جلسہ عبدالحفیظ ندوی کےشکریہ کلمات پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔