بھٹکل ماوین کوروے کے لاپتہ ماہی گیر کی نعش کمٹہ سمندر سے بر آمد
03:49PM Wed 4 Sep, 2019
بھٹکل: 4 دسمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) چند دن قبل سمندر میں گر کر لاپتہ ہونے والے بھٹکل ماوین کوروے کے ماہی گیر کی نعش آج کمٹہ سمندر سے بر آمد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت شنکر منجوناتھ کھاروی (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق شنکر 30/ستمبر کو ماہی گیری کشتی پر ماہی گیری کے لیے گیا ہوا تھا کہ سمندر میں جال پھینکنے کے دوران اس کا پیر کشتی سے پھسل گیا اور وہ سمندر میں گر گیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھا۔
اس سلسلہ میں بھٹکل رورل پولس تھانہ میں شکایت بھی درج کی گئی تھی جس کے بعد آج کمٹہ میں شنکر کی نعش پائی گئی۔
جس کے بعد لائف گارڈ عملہ کے ساتھ مل کر مقامی پولس نے نعش کو سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش کو اہل خانہ کے حوالہ کیا گیا۔