شاہ سلمان سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات
03:48PM Sun 12 Feb, 2017
اقوام متحدہ کے بین الاقوامی سطح پر امن مشنوں کے حوالے سے تبادلہ خیال
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اتوار کے روز الیمامہ محل میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے ملاقات کی ہے۔
شاہ سلمان نے معزز مہمان کو اپنی نئی ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سعودی مملکت کے اپنے پہلے دورے اور شاہ سلمان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
دونوں رہ نماؤں نے ملاقات میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی سطح پر امن اور سلامتی کے حصول کے لیے کوششوں اور مشنوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔