وزیراعظم مودی پرحملے کا بڑا خطرہ، وزارت داخلہ نے روڈ شوسے بچنے کا مشورہ دیا: ذرائع

11:43AM Tue 26 Jun, 2018

نئی دہلی: اب کوئی بھی وزیر یا افسرایس پی جی کی اجازت کے بغیر وزیراعظم نریندرمودی کے پاس نہیں جاسکے گا۔  ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وزارت داخلہ نے وزیراعظم کی سیکورٹی کو لے کرنئی ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں وزیر اعظم مودی پر"اب تک کے سب سے بڑے خطرے" کا اند یشہ ظاہر کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں کے پولیس  کمشنرکو خط لکھ کر اس "نامعلوم خطرہ" کو لے کر الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سیکورٹی کونسل نے وزیراعظم مودی کی سیکورٹی میں تعینات مختلف ایجنسیوں کو محتاط کیا ہے کہ سال 2019 کےلوک سبھا انتخابات سےقبل وزیراعظم مودی پرحملے کا سنگین خطرہ ہے۔