سگنیچر برج کے افتتاح سے پہلے ہنگامہ ، بی جے پی لیڈر منوج تیواری کے ساتھ ہاتھا پائی

12:39PM Sun 4 Nov, 2018

دہلی میں جمنا پر بنے سگنیچربرج کے افتتاح سے پہلے مخالفت کرنے کیلئے پہنچے دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی ۔ تیواری سگنیچر برج کے افتتاح میں مدعو نہ کئے جانے سے ناراض تھے اور احتجاج کیلئے سگنیچر برج کے مقام پر پہنچے تھے ۔ کہا جارہا ہے کہ منوج تیواری کی عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ، جس میں دھکا مکی بھی ہوئی ۔ تیواری نے کہا کہ یہ پل ان کے پارلیمانی حلقہ میں آتا ہے۔ کئی سالوں تک اس پر کام رکا ہوا تھا اور ممبر پارلیمنٹ بننے کے بعد انہوں نے کام شروع کروایا تھا۔ اب اروند کیجریوال افتتاحی پروگرام منعقد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے افتتاح کیلئے مدعو کیا گیا تھا ، میں یہاں سے ممبر پارلیمنٹ ہوں ، پھر کیا پریشانی ہے ؟ کیا میں کوئی مجرم ہوں ، پولیس نے مجھے کیوں گھیرا؟ میں یہاں ان کا ( کیجریوال ) استقبال کرنے کیلئے آیا ہوں ، عام آدمی پارٹی اور پولیس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی ۔
 خیال رہے کہ اتوار کو سگنیچر برج کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر اروند کیجریوال اپنی پوری کابینہ کے ساتھ موجود رہیں گے۔ جمنا پر بنا یہ برج دہلی کے وزیر آباد سے غازی آباد کی جانب جانے والے لوگوں کیلئے کافی فائدے مند ثابت ہوگا۔