راج گھاٹ بھگدڑمعاملہ :ایک رکنی عدالتی جانچ کمیشن پھر تین دن ثبوت اکٹھا کرے گا
03:32PM Fri 17 Mar, 2017
وارانسی، (بھٹکلیس نیوز)راج گھاٹ بھگدڑ معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک بار پھر ایک رکنی عدالتی جانچ کمیشن 18،19اور 20؍مارچ کو شہر میں موجودگی رہے گا ۔جمعرات کو جانچ کمیشن کے سکریٹری گیان چندرا نے بتایا کہ تین روزہ قیام کے دوران کمیشن مقامی سرکٹ ہاؤس میں واقع کیمپ آفس میں موجود رہ کر کل 14گواہوں کے زبانی ثبوت کے جمع کئے جانے کی کارروائی میں ترمیم کرے گا۔اس میں جے گرودیو سنت سگ منڈل کے کنوینر اورانتظامی کمیٹی وغیرہ سے متعلق گواہ ہیں ۔ان کے علاوہ 9گواہ ایسے ہے، جو واقعہ کے وقت مچی بھگدڑ میں زخمی ہو گئے تھے، ان کے بھی ثبوت جمع کئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ جسٹس جمعہ شام وارانسی پہنچیں گے اور 18، 19اور 20یہاں قیام کریں گے، پھر 20؍مارچ کو شام لکھنؤ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔