مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ٰ دیوندرا ٖ فڈناوس میسور کے گنپتی سچدا نندا اّشرم میں

04:57PM Fri 26 May, 2017

میں سوامی کا چہیتا بیٹا ہوں، مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ٰ فڈناویس کے تاثرات میسور (بھٹکلیس نیوز)مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ٰ دیوندرا فڈناویس جو کل بروز جمعرات مہاراشٹرا میں ہیلی کاپٹر کے ایک حادثہ کا شکار ہوتے بال بال بچ گئے اور بعد میں یہ ہیلی کاپٹر مہاراشٹر ا کے لاتور مین اتر گئی۔ مسٹر فڈناویس کل بروز جمعہ صبح 10.15 بجے شری شری گنپتی سچدا نندا سوامی جی کی 75 ویں یوم پیدائش تقریبات میں شرکت کرنے میسور کے اوٹی روڈ پر واقع دشری گنپتی سچدانندا آشرم پہنچے۔ مہاراشٹرا اکے وزیر اعلی ٰ نے آشرم کا تفصیل سے معائنہ کیا۔ اور اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے مسٹر فڈناویس نے کہا "کہ مجھے لگتا ہے کہ میں سوامی کا چہیتا بیٹا ہوں"اور جیسے ہی میں اس آشرم میں داخل ہوا مجھے لگا اس آشرم سے میرا گہرا تعلق ہے۔ سوامی جی آرٹ اور کلچر کے ذریعہ روحانی خدمت انجام دے رہے ہیں اور موسیقی کے ذریعہ انسانی اقدار کی تبلیغ کررہے ہیں۔ اور ایک قیمتی خدمات انجام دے رہے ہیں جو آج وقت کی اہم ترین ضرور ت ہے۔ اور سوامی موسیقی کے ذریعہ فرقہ واریت کو پوری طرح سے ختم کرنے کی کوشش کررہے اور تمام کو ایک ہی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ میں سوامی جی کی اس عظیم خدمت سے بے ھد متاثر ہوا ہوں ۔ اور میں چاہتا ہوں کہ میں یہاں بار بار آؤں۔ اور میری دلی آرزو ہے کہ سوامی جی کے 100 وین یوم پیدائش کے موقع پر بھی میں شرکت کرون۔ کل بروا جمعرات جب مسٹر فڈناویس کی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئی۔ تو پانچ منٹوں کے بعد مسٹر فڈناویس کے پرسنل اسستنٹ نے بزریعہ موبائل فون آشرم کو اطلاع دی کہ وزیر اعلی ٰ دیوندرا فڈناویس بروز جمعہ آشرم میں منعقد ہہونے والے 76 یوم پیدائش میں شرکت کرینگے۔ اس موقع پر مسٹر فڈناویس نے کہا کہ بھید بھاؤ کو انسان کے دماغ سے نکالنے کی کوشش نئی نہیں ہے۔ چاہے وہ بھگوت گیتا ہو، رامائنا ہو ، دیداس ہو تمام مقدس کتابیں کی تعلیم ہے کہ تمام انسان ایک ہی ہیں،اس موقع پر سوامی جی نے کہا ہر دن میرا یوم پیدائش ہے، میرا طوطا ہر دن مجھے میرے جنم دن کی مبارکباد دیتا ہے اور کہتا ہے کہ " جنم دن مبارک ہو اپا جی " ممبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹیس شریمتی منجولا چیلور، رکن پارلیمان پرتاب سمہا ، سبق ریاستی وزیر یس اے رام داس اس موقع پر موجود تھے۔