ہندوستان میں اسلامک بینکنگ کا آغاز ایک خوش آئند قدم: کمال فاروقی

04:20PM Sat 4 Jun, 2016

نئی دہلی۔  اسلامی ممالک میں اسلامک بینکنگ کا نظام کافی پہلے سے رائج  ہے۔ جہاں اسلامی طریقہ  کار سے لوگوں کو بغیر سود کے قرض دیا جاتا ہے اور جو اپنی رقم ان بینکوں میں جمع کرتے ہیں۔ ان سے اس کی فیس وصولی جاتی ہے۔ جمع رقم کو جائز کاروبار میں لگا کر اس کے منافع سے ان کو حصہ دیا جاتا ہے۔ وہیں گجرات کے احمد آباد سے ہندوستان میں پہلی باراسلامک بینکنگ کا انٹر نیشنل لیبل پر آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کا مسلم کمیونٹی کے لوگ دل کھول کر استقبال کر رہے ہیں۔ اسلامی بینکنگ کے بارے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ممبر کمال فاروقی کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی خوش آئند قدم ہے۔ ہندستان میں اسلامک بینکنگ کے آغاز کو لے کر بینکنگ ایکسپرٹ کی رائے بھی سامنے آ رہی ہے ۔ اس معاملے میں بینکنگ ایکسپرٹ بھرت بھوشن کا کہنا ہے کہ اس سے جہاں عرب ممالک کے ساتھ کاروباری تعلقات بڑھیں گے وہیں عام لوگوں کو بھی فائدہ بھی ملے گا۔ جو غریب ہیں انکو بنا سود قرض کی سہولت ان بینکوں سے ملے گی۔